ممبئی،29/اگست (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) جیل میں بند آئی این ایکس میڈیا کی شریک بانی اندرای مکھرجی نے جمعرات کو کہا ہے کہ یہ اچھی خبر ہے کہ سابق وزیر پی چدمبر کو گرفتار کر لیا گیا۔آئی این ایکس میڈیا معاملے میں سی بی آئی نے سابق وزیر خزانہ چدمبرم کو گرفتار کر لیا تھا۔ابھی وہ سی بی آئی حراست میں ہیں۔بتا دیں چدمبرم نے پٹیشن کے ذریعے دہلی ہائی کورٹ کے 20 اگست کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا، جس کے تحت عدالت نے آئی این ایکس میڈیا کرپشن اور منی لانڈرنگ مقدمات میں ان کی پیشگی ضمانت نامنظور کر دی تھی۔یہ معاملے سی بی آئی اور ای ڈی نے درج کئے تھے۔سی بی آئی نے 15 مئی 2017 کو ایک ایف آئی آر درج کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ 2007 میں وزیر خزانہ چدمبرم کے دور اقتدار میں آئی این ایکس میڈیا گروپ کو بیرون ملک سے 305 کروڑ کی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری اضافہ بورڈ کی منظوری دینے میں ضابطگی کی گئی۔اس کے بعد ای ڈی نے بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔آئی این ایکس میڈیا معاملے میں اندرانی سرکاری گواہ بن گئی تھی اور اس نے اپنے بیان میں چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کا نام لیا تھا۔اندرانی اور اس کے شوہر پیٹر مکھرجی اب شینا بورا کے قتل کے معاملے میں جیل میں بند ہیں۔رپورٹیں کے مطابق اندرای نے چدمبرم سے ان کی ملاقاتوں کا ذکر بھی اپنے بیان میں کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چدمبرم اور ان کے بیٹے کے خلاف اندرای کے بیان کی بنیاد پر ہی کیس درج کیا گیا ہے۔